جمعه 15/نوامبر/2024

مرروان البرغوثی کی اہلیہ پرشوہر سے ملاقات پر2019ء تک پابندی

منگل 5-ستمبر-2017

اسرائیلی جیل میں قید تحریک فتح کے مرکزی رہ نما اور فلسطینی پارلیمنٹ کے منتخب رکن مروان البرغوثی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ صہیونی انتظامیہ نے انہیں اپنے شوہر سے 2019ء تک ملاقات پر پابندی عاید کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں البرغوثی کی اہلیہ نے بتایا کہ رواں سال اپریل میں فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال کے بعد انہیں شوہر سے نہیں ملنے دیا گیا۔

اسیررہ نما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اس نے اسرائیلی حکام سے ریڈ کراس کی ٹیم کے توسط سے اپنے اسیر شوہر سے ملنے کی اجازت حاصل کی تھی۔ جب وہ جیل میں پہنچی تو اسے 10 گھنٹے مسلسل انتظار کی اذیت میں رکھا گیا۔ دس گھنٹوں کے بعد اسے کہا گیا کہ وہ اپنے شوہر سے 2019ء تک ملاقات نہیں کرسکتی۔

ملاقات پر پابندی کی وجہ کے بارے میں بتاتے ہوئے مروان البرغوثی کی اہلیہ نے کہا کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ البرغوثی نے رواں سال اپریل میں فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال کی حمایت کی تھی اس لیے انہیں اس [جرم] کی سزا کے طور پر اپنے گھر کے کسی فرد سے ملنے کی اجازت نہیں۔

خیال رہے کہ مروان البرغوثی فلسطینی پارلیمنٹ کے منتخب رکن اور تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن ہیں۔  وہ 2002ء سے اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ہیں۔ انہیں 5 بار عمر قید اور 40 سال اضافی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی