جمعه 15/نوامبر/2024

عید کے چوتھے روز اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں 5 فلسطینی گرفتار

منگل 5-ستمبر-2017

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مخلتف شہروں میں عید کے چوتھے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید 5 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے فوجی گاڑیوں کے ہمراہ غرب اردن کے شمالی شہر قباطیہ میں چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران مقامی شہری محمد جوابرہ کو حراست میں لینے کے بعد اس کے گھر کی جامہ تلاشی لی گئی۔ توڑپھوڑ اور لوٹ مار کے ساتھ جوابرہ کے اہل خانہ اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

ادھرغرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم مین اسرائیلی فوج نے سابق اسیر محمود فرحان دیریہ کو بیت فجار سے حراست میں لیا۔ اسی علاقے سے اسلامی جہاد کے سنہ 2008ء میں شہید ہونے والے رہ نما محمد شحادہ کے بیٹے آیت اللہ محمد شحادہ کو حراست میں لیا گیا۔

رام اللہ میں بیت ریما کے مقام پر تلاشی کے دوران فلسطینی پولیس اہلکار ولید فائق الریماوی کو حراست میں لیا گیا۔ قابض فوج کی طرف سے بیت المقدس کے نواحی علاقے بیت عنان میں چھاپہ مارا اور رامی عماد ربیع کو گرفتار کرلیا۔

مختصر لنک:

کاپی