مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے قلقلیہ کے مغرب میں واقع قصبے کفر قدوم میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے یہودی آبادکاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مارچ پر اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی لڑکا زخمی ہوگیا۔
قلقلیہ کی مقامی عوامی مزاحمتی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ہفتہ وار احتجاجی مارچ کے دوران 14 سالہ یوسف عامر کو ربڑ کی گولی پیٹ پر لگنے کی وجہ سے زخم آیا تھا۔
کفر قدوم میں ہونے والا احتجاجی مارچ ہر جمعے کے روز منعقد کیا جاتا ہے جس میں گائوں کی مین روڈ کو 14 سال قبل بند کئے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جاتا ہے۔