لبنان کے مفتی اعطم شیخ عبدالطیف داریان نے کہا ہے کہ بیت المقدس ارو مسجد اقصیٰ کو اسرائیل کی جانب سے یہودیانے کی شدید ترین مہم کا سامنا ہے۔
بیروت کی جامع محمد الامین مسجد میں نماز عید کے خطبے میں شیخ داریان نے مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کا دامن نہ چھوڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "فلسطین پر جب تک اسرائیل کا تسلط برقرار رہے گا، اس وقت تک مسلمانوں اور عربوں میں کوئی وقار موجود نہیں۔”
داریان نے زور دیا کہ "عید کے اس پرمسرت موقع پر ہمیں ان لاکھوں لوگوں کو یاد رکھنا ہوگا جو کہ اپنے ملکوں میں قتل کردئیے گئے یا جنہیں ان کے ملکوں سے دور جانا پڑا۔”