جمعه 15/نوامبر/2024

قربانی کا گوشت لمبے عرصے تک کیسے محفوظ کریں؟

جمعہ 1-ستمبر-2017

عید قربان کو گوشت کی عید بھی کہا جاتا ہے کیونکہ عید کے ایام میں قربانی کے جانوروں کے ذبحہ کیے جانے کے باعث گھروں میں وافر مقدار میں گوشت جمع ہوجاتا ہے۔

آج کل کے دور میں فریج اور ڈی فریزر کی مدد سے گوشت کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو زیادہ سے زیادہ پانچ دن تک محفوظ کیا جانا چاہیے۔

اس کے لیے ضروری ہےکہ آپ کے فریج کا درجہ حرارت صفر یا ایک درجے سینٹی گریڈ رہے۔ گوشت کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ مثالی درجہ حرارت ہے۔

فریج میں رکھنے سے قبل گوشت کو صاف کرنے کے بعد اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلینے چاہئیں۔ بہتر ہے کہ گوشت چینی کے برتن یا پلاسٹ کی ٹرے میں رکھا جائے اور اسے پلاسٹک کی کسی ہلکی چیز سے ڈھانپا جائے۔

روزانہ گوشت کا برتن تبدیل کیا جائے تاکہ اس میں جمع ہونے والا خون اور پانی نکالا جاسکے۔ ایک ہی برتن میں مختلف اقسام کے گوشت کو جمع نہ کیا جائے۔ گوشت سے چربی وغیرہ کو بھی الگ کردیا جائے۔

گوشت کو محفوظ کرنے کے لیے پہلے سے تیاری کی جائے۔ ایک بار فریج سے نکال کر باہر رکھنے کے بعد گوشت کو دوبارہ فریج میں نہ رکھا جائے۔ بہتر ہے کہ فریج آپ کی ذاتی ہو۔ فریزر میں گوشت تین ماہ تک محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ آپ فریزر میں رکھا گوشت حسب ضرورت استعمال کرسکتے ہیں۔

فریزر کا درجہ حرارست منفی 12 ہونا گوشت کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی