چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے 72 جوڑوں کی شادی میں حماس کی 72 ہزار ڈالرکی امداد

جمعرات 31-اگست-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اجتماعی شادی کی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے نئے جوڑوں کو شادی میں معاونت کے لیے فی کس 1000 ہزار ڈالر کی امداد فرہم کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خان یونس گورنری میں منگل کے روز ’رویال بالاس‘ شادی ہال میں ہونے والی اجتماعی شادی کی تقریب میں حماس کی طرف سے 72 نو بیاہتا دلہوں کو فی کس 1000 ہزار ڈالر اور مجموعی طور پر 72 ہزار ڈالر کی رقم تقسیم کی۔

خان یونس میں حماس کے مقامی رہ نما حماد الرقب نے اس موقع پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے جوڑوں کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کی طرف سے شادی میں معاونت کے لیے نوجوانوں کو امداد فراہم کی تاکہ وہ شادی کے پروگرام پر اٹھنے والے اخراجات ادا کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے مستحق نوجوانوں میں امداد تقسیم کرنا حماس کی روایات میں شامل ہے۔ حماس نے ہمیشہ نوجوانوں میں بروقت شادی کی حوصلہ افزائی کی اور شادی بیاہ پر اٹھنے والے اخراجات پورے کرنے کے لیے ان کی حسب توقیق مالی امداد بھی کی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی