یکشنبه 17/نوامبر/2024

پولیس کی سیکیورٹی میں 76 سے یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا

جمعرات 31-اگست-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔   گذشتہ روز76 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج  نے مسجد الاقصیٰ میں منگل  کو یہودی اشرارکے کئی گروپ اسرائیلی پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے والے یہودیوں کی تعداد 76 بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔  اسی اثناء میں پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار باب المغاربہ [مراکشی دروازے] سے داخل ہوئے اور کئی گھنٹے مسجد میں گھومنے پھرنے کے بعد باب السلسلہ سے باہر نکلے۔
اس موقع پر اسرائیلی پولیس کی طرف سے یہودیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی