چهارشنبه 30/آوریل/2025

خانہ کعبہ پر نیا غلاف آج چڑھایا جائے گا

جمعرات 31-اگست-2017

حسب روایت یوم عرفہ کو جہاں حجاج کرام وقوف عرفہ کرتے اور دیگر مناسک حج اداکرتے ہیں سعودی حکومت پورے تزک احتشام کے ساتھ اسی روز غلاف کعبہ کی تبدیلی کی رسم ادا کرتی ہے۔ یہ سلسلہ صدیوں سے چلا آ رہا ہے۔ 1438ھ کے حج کے موقع پر نیا تیار کردہ غلاف کعبہ نو ذی الحج یوم عرفہ کو خانہ کعبہ کی زینت بنایا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق86 ماہر کاری گروں کی محنت کے نتیجے میں  گراں قیمت ریشمی دھاگے اور سنہری ریشوں سے تیار کردہ چہار کونی غلاف کے چاروں اطراف کے اجزاء کو الگ الگ ان کی مخصوص اطراف میں لٹکایا جائے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے قائم شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل محمد عبداللہ باجودہ نے بتایا کہ نیا غلاف خانہ کعبہ کے سدنہ کے حوالے کیا جائے گا۔ وہ حسب روایت بیت اللہ کا پرانا غلاف اتار کرنیا غلاف اس پر ڈالیں گے۔

غلاف کعبہ پر "لا إله إلا الله محمد رسول الله” ، "سبحان الله وبحمده”، ، "سبحان الله العظيم”، ، "يا حنان يا منان يا الله” کی مقدس عبارات درج ہیں۔

باجودہ کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ کی تیاری میں 22 ملین ریال کی رقم خرچ ہوئی ہے۔ اس میں غلاف کے لیے استعمال ہونے والے سامان کی قیمت اور کاری گروں کی اجرت بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ غلافہ کعبہ کی تیاری میں 22 ملین ریال کی رقم خرچ ہوئی۔ 14 میٹر بلند غلاف کی تیاری کے لیے سیاہ رنگ کا گراں قیمت ریشمی کپڑا استعمال کیا گیا۔ غلاف کی اوپر کی جانب سے 95 سینٹی میٹر چوڑی اور47 میٹر لمبی چار اجزاء کی ایک پٹیاں الگ سے جوڑی گئی ہیں جن پر مختلف سنہری حروف میں آیات قرآنی منقش ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی