چهارشنبه 30/آوریل/2025

روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم پر ‘او آئی سی’ کی مذمت

بدھ 30-اگست-2017

اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ نے روہنگیا کی مسلمان اقلیت پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کی شدید مذمت کرتے بنگلہ دیش سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو اپنے ہاں پناہ دے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جدہ میں او آئی سی کے صدر دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برما کی فوج نے منظم انداز میں روہنگیا کے صوبہ راکھین میں مسلمانوں کی بستیوں کو تاخت و تاراج کرنا شروع کر رکھا ہے۔

مسلمانوں کےخلاف ڈھائے جانے والے مظالم نے انسانیت کے سرجھکا دیے ہیں۔ برما کی فوج اور منظم بدھ جھتے پولیس اور فوج کی معاونت سے مسلمانوں کی بستیوں کو تباہ کرنے کے ساتھ نہتے مسلمانوں کا بے رحمی کے ساتھ قتل عام کررہے ہیں۔ میانمار کی فوج اور پولیس کے وحشیانہ مظالم کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مسلمان نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

فوج اور پولیس نہتے مسلمانوں کے خلاف بھاری توپ خانے اور وحشیانہ طاقت کا استعمال کررہی ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مسلمان شہید ہو رہے ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم نے بنگلہ دیش سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا سے ھجرت پر مجبور ہوکرآنے والے مسلمانوں کو اپنے ہاں پناہ دے۔

مختصر لنک:

کاپی