شنبه 03/می/2025

حماس کا ’یو این‘ سربراہ کے دورہ غزہ کے اعلان کا خیر مقدم

بدھ 30-اگست-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اقوامتحدہ کےسیکرٹری جنرل ’انٹونیو گوٹریس‘ کے غزہ کی پٹی کے دورے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی غاصب ریاست کی مسلط کی گئی گیارہ سالہ پابندیوں کو ختم کرانے کی کوشش کریں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم کا کہنا ہے کہ  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو جنگ سے تباہ حال غزہ کا دورہ بہت پہلے  کرلینا چاہیے تھا۔ تاخیر کے باوجود حماس انٹونیو گوٹریس کے غزہ کے دورے کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جس طرح کے سنگین انسانی بحران موجود ہیں، ان کا تقاضا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل غزہ کا دورہ کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورہ غزہ کی غیرمعمولی اہمیت ہوگی۔ وہ یہ جان سکیں گے کہ غزہ کی پٹی کے دو ملین عوام کو اسرائیلی ریاست کی طرف سے کس طرح کی پابندیوں کا سامنا ہے۔
ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کا دورہ کریں، یہاں آنے کے بعد شہداء اور اسیران کے اہل خانہ، مریضوں، بیرون غزہ علاج کے لیے سفر سے محروم اور جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات سے متاثرہ شہریوں سے ملیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو غزہ کی پٹی کے عوام پر اسرائیل کی مسلط کردہ پابندیوں کا پوری قوت سے خاتمہ کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کو دنیا کی کھلی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی