چهارشنبه 30/آوریل/2025

جہادی ٹریننگ کے دوران غزہ میں اسلامی جہاد کا کارکن شہید

منگل 29-اگست-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جہادی تربیت کے دوران اسلامی جہاد کے  عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ایک کارکن غلطی سے گولی لگنے سے جام شہادت نوش کرگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سرایا القدس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز عسکری تربیت کے دوران 25 سالہ صامد صلاح حجاج غلطی سے چلنے والی گولی کا نشانہ بنا۔ گولی اس کے سرمیں لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔ اسپتال منتقل کرنے پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بیان کے مطابق یہ واقعہ سوموار کو الشجاعیہ کے علاقے میں ایک تربیتی کیمپ میں پیش آیا۔

القدس بریگیڈ نے مجاھد کارکن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  اسے راہ حق اور جہاد آزادی فلسطین کا شہید قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد اور اس کا عسکری ونگ تحریک آزادی کے لیے عسکری تربیت اور جہاد کی ٹریننگ جاری رکھیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی