یکشنبه 04/می/2025

برطانیہ میں خود کار مال بردار ٹرک ایک سال دور!

اتوار 27-اگست-2017

دنیا بھر میں ڈروائیور کے بغیر خود چلنے والی چھوٹی گاڑیوں اور خود کار کاروں کی خبریں تو آتی رہتی ہیں مگر برطانیہ نے اب اس سے اگلا قدم اٹھاتے ہوئے آئندہ سال خود کار ٹرک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بغیر ڈرائیور خود کار طور پر چلنے والے ٹرک کا تجربہ آئندہ سال کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تین ٹرکوں کا ایک گروپ تیار کیا گیا ہے۔ ان میں سے پہلا ٹرک تو کوئی ڈرائیور ہی چلائے گا تاہم اس کے پیچھے دو ٹرک خود کار طریقے سے چلیں گے۔ ضرورت پڑنے پر ڈرائیور کسی بھی ٹرک میں داخل ہوسکے گا۔

برطانوی حکومت نے اس نئے منصوبے کے 8.1 ملین آسٹریلوی پائونڈ یعنی ایک کروڑ چاولیس لاکھ ڈالر کی رقوم مختص کی ہے۔

برطانوی وزیر برائے ٹرانسپورٹ پال ماینارڈ کاکہنا ہے کہ لوگوں کی روز مرہ زندگی میں سہولت لانے کے لیے ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں سرمایہ کاری بڑھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر ڈرائیور ٹرک چلانے کے منصوبے کی عوام الناس کی طرف سے غیرمعمولی تائید اور حمایت کی گئی ہے، اس منصوبے سے ایندھن کی کھپت میں کمی اور ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل بغیر ڈرائیور ٹرک چلانے کا تجربہ دوسرے یورپی ملکوں اور امریکا میں بھی کیا گیا ہے۔ تاہم برطانیہ میں ایسا پہلی بار کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ کی سڑکوں پر رش زیادہ ہونے کی وجہ سے اس تجربے میں تاخیر کی جا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی