جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں پرسفری پابندیاں،21 شہری بیرون ملک سفرسے محروم

اتوار 27-اگست-2017

اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران صہیونی حکام نے21 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روکا۔ تمام فلسطینیوں کو غرب اردن کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’الکرامہ‘ پر روکا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ کاغذات اور سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے ’الکرامہ‘ گذرگاہ سے اردن داخل ہونے والے21 فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ان میں سے بعض شہریوں کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انہیں سفر سے کیوں روکا گیا ہے؟

گذشتہ ایک  ہفتے  کے دوران ’الکرامہ‘ گذرگاہ سے 57 ہزار فلسطینیوں کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے گذرنے کی اجازت دی گئی۔ اس دوران صہیونی فوجیوں نے52  فلسطینیوں کو مشتبہ قرار دے کر گرفتار بھی کیا۔

فلسطینی شہریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے شہریوں کے بیرون ملک سفر پرعاید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہیں اور اسرائیلی انتظامیہ فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے اور انہیں خوف زدہ کرنے کے لیے ان پرسفری قدغنیں عاید کررہی ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 27 ہزار 395 فلسطینی بیرون ملک روانہ ہوئے جب کہ 29 ہزار سات سو اکیس فلسطینی بیرون ملک سے غرب اردن داخل ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی