ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے فضائی دفاع کے میدان میں غیر معمولی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ کسی دشمن کو ایران کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی جرات نہیں ہوسکتی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایران کے فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئر فرزاد اسماعیلی نے جمعہ کے اجتماع سے قبل فضائی ڈیفنس سسٹم کے دسوین یوم تاسیس کے موقع پرایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہران نے فضائی دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کررکھے ہیں۔ تمام حساس مراکز پر کسی بھی حملے کے خطرات کے پیش نظر ہرقسم کے دفاعی انتظامات کیے گئے ہیں۔
بریگیڈیئراسماعیلی نے کہا کہ ان کا ملک میزائل پروگرام پر کام جاری رکھے گا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ تہران مذاکرات باہمی احترام کے اصول کے اصول کے تحت ہی کیے جاسکتے ہیں۔
ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ خطے میں کئی ملکوں کی فورسز موجود ہیں۔ ان میں سے بعض ہماری قومی کامیابیوں کو نشانہ بنانےکی سازشیں کرسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے 3700 مقامات کو حساس قرار دے کر ان کے دفاع کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔