اسرائیلی فضائیہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نیا انٹیلی جنس جاسوس طیارہ فوج کے حوالےکیا گیا ہے۔’اسٹار‘ کے نام سے تیار کردہ ڈرون طیارہ جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
عبرانی ویب پورٹل 360 کے مطابق فوج کے حوالے کردہ جاسوس طیارے کو ریمورٹ سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ’ھیر میز 900‘ ماڈل کے جاسوس طیارہ اسرائیل کی دفاعی اسلحہ تیار کرنے والی ’البیٹ‘ کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اس طیارے کی لمبائی 16 میٹر جو 220 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز اور 30 گھنٹے خلاء میں رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔