چهارشنبه 30/آوریل/2025

کینسر کا مریض فلسطینی اسرائیلی جیل میں زندگی موت کی کشمکش میں

ہفتہ 26-اگست-2017

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل کینسر کے مرض میں متبلا فلسطینی شہری کی طبی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جس کے باعث وہ کسی بھی وقت دم توڑ سکتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر حسین ھسنی سعید عطاء اللہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور کینسر ان کے جسم میں پانچ مقامات تک پھیل چکا ہے۔

محکمہ اسیران کے وکیل یوسف نصاصرہ نے بتایا کہ اسیر حسین عطاء اللہ ’سوروکا‘ جیل اسپتال میں ہیں۔ کینسر کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کے دونوں پھیپھڑوں، ریڑ کی ہڈی، جگر، لبلبہ، سر اور کمر میں کینسر پھیل چکا ہے۔ وہ گذشتہ چار ماہ سے بستر مرگ پر ہیں۔

اسیر عطا اللہ کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔ وہ گذشتہ 21 سال سے اسرائیلی جیل میں قید ہیں جہاں انہیں 32 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔ عطا اللہ شادی شدہ ہیں اور ان کے چھ بچے ہیں۔

فلسطینی وکیل کا کہنا ہے کہ اسیر ماہر موسیٰ حسین عبیات جو 25 سال میں سے 14 سال قید کاٹ چکے ہیں بھی معدے، غدود اور دیگر کئی امراض کا شکار ہیں مگر وہ ابھی تک ’ایشل‘ جیل میں قید ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی