جمعه 15/نوامبر/2024

حج کے دوران آلودہ غذاؤں سے کیسے بچیں؟

ہفتہ 26-اگست-2017

حج کے موقع پربالخصوص موسم گرما کے دوران حجاج کرام کے لیے تیار کردہ اشیائے خورد ونوش کے خراب ہونے، زہرآلود ہونے سے مضر صحت ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ ایسے میں ماہرین صحت چند اہم تجاویز پیش کرتے ہیں جوحجاج کرام کے لیے بلا شبہ قابل عمل اور مفید ہوسکتی ہیں۔

دبئی کے 24 گروپ میں اسٹر ڈسپنسری کے ڈاکٹر جولی تھامس کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کو چاہیے کہ وہ دوران حج غیر معروف مقامات سے کوئی چیز کھانے سے اجتناب کریں۔ سڑکوں کے قریب چلتے پھرتے اسٹالوں  سے کھانے کی چیزیں خرید نہ کریں۔ جہاں کھانا کھانا ہو وہاں صحت وصفائی کی شرائط پرعمل درآمد دیکھیں۔ کھانے سے قبل دونوں ہاتھوں کو اچھی طرح دھولیں اور کھانے کے لیے استعمال ہونے والے برتنوں کی صفائی کو بھی یقینی بنائیں۔

کوشش کریں کہ فرائی کی گئی چیزیں کم سے کم کھائیں۔ خصوصا حج کے دوران مچھلی اور چکن کے استعمال کو محدود رکھیں کیونکہ ان میں بیکٹیریا کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

پانی پینے سے قبل یہ دیکھ لیں کہ یہ کہاں سے آ رہا ہے۔ آیا یہ پانی آلودہ تو نہیں۔ بازاروں سے پانی کی بوتلیں خریدتے وقت ان کی زاید المیعاد ہونے کی تاریخ چیک کریں۔

گوشت کھانے سے قبل اس کے صحت مند ہونے کی تسلی کریں۔ ہرقسم کے مشروبات کو استعمال کرنے قبل اچھی طرح تسلی کریں کہ آیا وہ زاید المیعاد تو نہیں۔ فریج دستیاب ہوتو پکا کھانا اس میں رکھیں ورنہ کھلے کمرے میں کھانا ہ چھوڑیں۔

مختصر لنک:

کاپی