فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مکانات مسمار کیے جانے کے خلاف مقامی فلسطینی آبادی نے احتجاج شروع کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں الولجہ قصبے میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں فلسطینی شہریوں، انسانی حقوق کےکارکنوں، سماجی اور سیاسی کارکنان نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مکانات مسماری کی دھمکیوں کی شدید مذمت کی اورصہیونی حکام سے مکانات کی مسماری روکنے کا مطالبہ کیا۔
شہریوں نے ’عین جویزہ‘ کے مقام کی طرف مارچ کیا۔ عین الجویزہ میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے مکانات مسماری کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔
فلسطینی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مکانات کی جبری مسماریوں اور علاقے میں دیوار فاصل کی تعمیر کے خلاف نعرے درج تھے۔