پنج شنبه 01/می/2025

غزہ میں استعمال ہونے والا ڈرون اسرائیلی فوج کے حوالے

جمعہ 25-اگست-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کی جنگ میں جاسوسی اور فضائی حملوں کے لیے استعمال ہونے والا ڈرون طیارہ ’ہرمز 900‘ اسرائیلی فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی اخبارات کے مطابق ’ہرمز 300‘ کو طویل عرصے تک مسلسل تجرباتی عمل سے گذارا گیا جس کے بعد اب اسے باضابطہ طور پر فوج کےحوالے کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ہرمز 300‘ نامی بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے کی اسرائیلی فوج کو حوالگی اہم پیش رفت ہے۔ یہ ڈرون طیارہ ایک ہی وقت میں ایک سے زاید ذمہ داریاں انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

’ہرمز 900‘  زمین سے اڑان بھرنے کے بعد 36 گھنٹے تک فضاء میں رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ 220 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتا ہے۔ سنہ 2014ء میں پہلی بار اس ڈرون کا غزہ کی پٹی میں حملوں میں استعمال کیا گیا۔ اس کے بعد وزارت دفاع کی جانب سے اسے مزید تجرباتی عمل سے گذارنے کے بعد اب باقاعدہ طور پر فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی