چهارشنبه 30/آوریل/2025

سوڈانی اپوزیشن لیڈر کی وزیر کے فلسطین بارے بیان کی شدید مذمت

جمعہ 25-اگست-2017

سوڈان کے حکومت میں شامل ایک وزیر کی جانب سے دو روز قبل فلسطینی قوم کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال اور اسرائیل سے سفارتی تعلقات کےقیام سے متعلق موقف پر سوڈانی سیاسی قیادت کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے سوڈان کے اپوزیشن لیڈر اور ’الامۃ‘ پارٹی کے سربراہ صادق المہدی نے حکومتی وزیر مبارک الفاضل کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں نے فلسطینی قوم پر اپنا وطن اور سرزمین یہودیوں کو فروخت کرنے کا الزام عاید کیا تھا۔

صادق المہدی کا کہنا ہے کہ وزیر مبارک فاضل کے المہدی کے بیان سے فلسطینی قوم اور سوڈان میں مقیم فلسطینی تارکین وطن کی بھی دل آزاری ہوئی ہے۔ وہ فاضل کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یہ واضح کررہے ہیں کہ وزیر کا موقف سوڈانی قوم کے اجتماعی موقف کے خلاف ہے۔

صادق المہدی نے کہا کہ سوڈان میں کوئی نہیں چاہتا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہوں اور فلسطینی قوم کی تحریک آزادی کی مخالفت کی جائے۔ حکومتی وزیر کا بیان سرکاری پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتا۔ وہ اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سوڈان کے ایک وزیر مبارک فاضل المہدی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔ انہوں نے فلسطینیی قوم پر اپنا ملک یہودیوں کو فروخت کرنے کا بھی الزام عاید کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی