جمعه 15/نوامبر/2024

یورپی یونین کا فلسطین میں اسکولوں کی مسماری بند کرنے کا مطالبہ

جمعہ 25-اگست-2017

یورپی یونین نے مقبوضہ مغربی کنارے، وادی اردن اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی اسکولوں کی مسماری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے فلسطینی اسکولوں کو منہدم کرنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق رام اللہ میں قائم یورپی یونین کے ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں ایک ہفتے کے دوران تین اسکول مسمار کئے ہیں۔ اسکولوں کی مسماری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہےجب فلسطین میں تعطیلات کے بعد حال ہی میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطینی علاقوں میں یورپی یونین اور دوسرے ملکوں کے تعاون سے بنائے گئے اسکولوں کی مسماری باعث تشویش اور فلسطینی بچوں کو تعلیم کی سہولت سے محرم کرنے کی کوششوں کے مترادف ہے۔

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ تعلیم کا حصول فلسطینی بچوں کا حق ہے اور اسرائیل کے لیے قطعا یہ مناسب نہیں کہ وہ فلسطینی شہریوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے قائم کردہ اداروں کو مسمار کرے۔ یورپی یونین اسرائیلی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فلسطین میں اسکولوں کی مسماری اور طلباء کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطین شہروں میں قابض صہیونی فورسز نے انہدامی کاروائیوں میں تین اسکول مسمار کردیے تھے۔
 

 

مختصر لنک:

کاپی