امریکا کی واشنگٹن یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے روز مرہ کی بنیاد پر اپنا وزن چیک کرنے والے افراد کا وزن زیاہ تیزی کے ساتھ کم ہوتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ روزانہ وزن بتانے والی مشین پر اپنا وزن چیک کرتے ہیں وہ بڑھتے وزن کے حوالے سے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ روزانہ ایسا کرنےسے انہیں اپنا وزن کم کرنے کےلیے ایک نیا حوصلہ ملتا ہے۔ وہ وزن میں اضافے کا موجب بننے والی غذاؤں سے پرہیز کرتے ہیں۔
واشنگٹن یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق’ Behavioral Medicine‘ جریدے میں شائع کی گئی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بالغ افراد کا روزانہ اپنے وزن کا معائنہ کرنا انہیں ورزش کرنے، زود ہضم غذائیں استعمال کرنے، چکنائی اور وزن میں اضافے والی غذاؤں سے پرہیز کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
امریکا کی فلاڈیلفیا یونیورسٹی میں موٹاپے کے امراض کی ماہر میگن بوتھرین کا کہنا ہے کہ جولوگ باقاعدگی کے ساتھ اپنا وزن چیک کرتے رہتے ہیں وہ زیادہ ورزش کرتے اور اپنے وزن کو کم کرنے میں سنجیدہ ہوتے ہیں۔ دوسرےافراد کی نسبت وہ زیادہ کم وقت میں اپنا وزن کم کرتے ہیں۔
مطالعے سے قبل 294 مختلف وزن رکھنے والی لڑکیوں کا وزن کیا گیا۔ چھ ماہ اور اس کے بعد دو سال کے عرصے میں ان کے روز مرہ کی کھانے کی عدالت کا جائزہ لیا گیا تو اس میں کافی تبدیلی دیکھی گئی۔
وہ خواتین جن کا کہنا تھا کہ وہ باقاعدگی سے اپنا وزن چیک کرتی کا وزن دوسری خواتین کی نسبت تیزی کے ساتھ اور زیادہ مقدار میں کم ہوا ہے۔