جمعه 15/نوامبر/2024

امن مذاکرات کی بحالی، امریکی وفد کی محمود عباس سے ملاقات

جمعرات 24-اگست-2017

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان نام نہاد امن مذاکرات کی بحالی کے لیے فریقین کو تیار کرنے کی غرض سے امریکی حکام کا ایک وفد اسرائیل پہنچا ہے جس نے فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سے ملاقاتیں کی ہیں۔

اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق امریکی مندوبین کا وفد کل بدھ کو اسرائیل پہنچا جہاں وفد کے ارکان نے اسرائیلی قیادت سے ملاقات کی۔ آج جمعرات کو امریکی وفد نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے بھی ملاقات کی۔

عبرانی اخبار کے مطابق امریکی وفد کی آمد کا مقصد فریقین کو امن بات چیت کے لیے آمادہ کرنا ہے۔

فلسطین اور اسرائیل کےدورے پر آنے والے وفد میں امریکی صدر کے سینیر مشیر جارڈ کوشنر، مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی جسن گرینبلٹ اور امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیرہ ڈینا پاول شامل ہیں۔

امریکی وفد دو روز تک فلسطین اور اسرائیل میں قیام کرے گا۔ اس سے قبل امریکی وفد نے مختلف عرب ممالک کا بھی دورہ کای اور فلسطین۔ اسرائیل امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات اور عرب ممالک سے اس میں تعاون پر بات چیت کی تھی۔

امریکی وفد متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اردن اور مصر کے دورے کے بعد بدھ کو تل ابیب پہنچا۔ کل جمعہ کو یہ وفد واپس امریکا روانہ ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی