فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں بدھ کے روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک مقامی کاروباری شخص کو قتل کردیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں صوفین کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب کار سواروں نے ودیع مرداوی کو اس کے کاروباری مرکز کے باہر گولیاں ماریں۔ ملزمان تیز رفتاری کے ساتھ گولیاں مار کر اپنی کار پر فرار ہوگئے۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گولیاں مرداوی کے جسم کے بالائی حصے میں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش قبضے میں لےلی اور اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ آخری اطلاعات تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔