پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کی راید صلاح کے خلاف فرد جرم عاید کرنے کی تیاری

منگل 22-اگست-2017

قابض اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک کے امیر اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کے خلاف فرد جرم کی تیاری شروع کی ہے۔ دوسری جانب صہیونی عدالت نے الشیخ راید صلاح کی حراست میں آئندہ جمعرات تک کی توسیع کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ راید صلاح کی طرف منسوب کردہ الزامات میں ایک ممنوعہ تنظیم کی رکنیت، اس کی سرگرمیوں میں شامل ہونے۔ اسرائیل کے خلاف نفرت اور تشدد پر اکسانے اور اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے جیسے الزامات  شامل ہیں۔

ان کی تازہ گرفتاری مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف فلسطینی تحریک میں ان کا موثر کردار ہے۔ صہیونی ریاست ان کے اس جاندار کردار سے سخت خوف کا شکار ہے۔

’قدس پریس‘ کے مطابق الشیخ راید صلاح کے وکیل خالد الزبارقہ کا کہنا ہے کہ صہیونی عدالت نے الشیخ راید صلاح کے جسمانی ریمانڈ میں پرسوں جمعرات تک کی توسیع کا حکم دیتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

 جمعرات کو اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل الشیخ راید صلاح کے خلاف نام نہاد الزامات کی چارج شیٹ اور فرد جرم پیش کرے گا۔

انسانی حقوق گروپ نے الشیخ راید صلاح کی سرگرمیوں کو آئینی اور قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں عالمی برادری سے انہیں ہرممکن تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ الشیخ راید صلاح کی جان کو خطرہ ہے۔ وہ عمر رسیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں کا بھی شکار ہیں۔

حال ہی میں ایک انسانی حقوق کی تنظیم نے دعویٰ کیا تھا اسے مصدقہ ذرائع سے یہ اطلاع ملی ہے کہ دوران حراست وحشیانہ تشدد کرنے کے بعد ایک اسرائیلی فوجی افسر نے الشیخ راید صلاح کو قتل کی دھمکی دی ہے اور ساتھ ہی اس کا کہنا ہے کہ وہ انہیں قتل کرکے یہ مشہور کردیں گے کہ راید صلاح کی طبعی طور پر انتقال کر گئے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ صہیونی تفتیش کار جب الشیخ راید صلاح کو قبلہ اول کے دفاع کی سرگرمیوں سے باز رکھنے میں ناکام رہے تو انہوں نے وحشیانہ تشدد اور قتل کی دھمکیوں کے ذریعے دہشت زدہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

خیال رہے کہ بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کو اسرائیلی فوج نے 15 جولائی کو ان کے آبائی شہر ام الفحم سے حراست میں لیا تھا۔ اسرائیلی خفیہ ادارے شاباک کے اہلکاروں نے الزام عاید کیا ہے کہ الشیخ راید صلاح اسرائیل کے خلاف نفرت اور تشدد کو بھڑکانے اور یہودیوں کے قتل پرفلسطینیوں کو اکسانے کے ذمہ دار ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی