چهارشنبه 30/آوریل/2025

سابق اسیران کے وفد کی حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

پیر 21-اگست-2017

سنہ 2011ء میں اسرائیلی جیل سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت رہا ہونے والے سابق اسیران کے ایک وفد نے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ وفد میں غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے سابق اسیران بھی شامل تھے۔

حماس رہ نما اور سابق اسیران کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم قومی ایشوز بالخصوص مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف اٹھنے والی عوامی غم وغصے کہ لہر اور اس میں اہالیان القدس کی نصرت، اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی اسیران کے حقوق کے لیے جاری جدو جہد اور دیگر اہم نوعیت کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسماعیل ھنیہ نے سابق اسیران کے سامنے حماس کی علاقائی ممالک اور قومی دھاروں کےسات مفاہمت کی پالیسی کی تفصیلات بیان کیں۔ سابق اسیران نے حماس کی قیادت کی جانب سے فلسطین میں قومی وحدت کے لیے کی جانے والی مساعی کا خیرمقدم کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی