چهارشنبه 30/آوریل/2025

مریض فلسطینی قیدی اسرائیلی اسیری کے 19 سال میں داخل

اتوار 20-اگست-2017

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل ایک 37 سالہ فلسطینی اپنی اسیری کے 18 سال مکمل کرنےکے بعد 19 ویں میں داخل ہوگیا ہے۔ وہ بیماری کے عالم میں ایک سے دوسری اور دوسری سے تیسری جیل میں منتقل ہوتا چلا آ رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل سامی عیسیٰ عارف عریدی 19 اگست 1999ء سے اسرائیلی زندانوں میں قید وبند کی صعوبتیں اٹھا رہے ہیں۔ وہ مسلسل 13 سال سے بیمار ہیں مگر انہیں کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عریدی عارضہ قلب کا شکار ہیں۔ ان کے دل کے پٹھے کمزور ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں سانس لینے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔ وہ یومیہ فشار خون کی چھ گولیاں کھاتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں جیل سے باہر لے جانے اور مستقل بنیادوں پر علاج کی سفارش کی ہے مگر صہیونی جیل انتظامیہ کی طرف سے ان کے علاج کے معاملے میں مجرمانہ غفلت اور لا پرواہی کا سلسلہ جاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی