فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں گذشتہ روز عباس ملیشیا اور مقامی فلسطینی پناہ گزینوں کے درمیان اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب عباس ملیشیا نے بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں اور کیمپ میں موجود ایک گروپ کے درمیان داخلی رستے پر تصادم ہوا۔ فلسطینی شہریوں نے عباس ملیشیا پر سنگ باری کی جب کہ جواب میں عباس ملیشیا کی طرف سے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔
فلسطینی پناہ گزینوں اور عباس ملیشیا کے درمیان کشیدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کے اہلکا اشتہاریوں کو کیمپ سے اٹھانے آئے تھے۔