جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی فلسطینی بچے پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو جاری

ہفتہ 19-اگست-2017

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہررام اللہ میں قابض اسرائیلی فوجیوں کو ایک نہتے فلسطینی بچے پر وحشیانہ تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’عرب 48‘ ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں کئی اسرائیلی فوجیوں کو ایک نہتے بچے کو پکڑنے کے بعد اسے مل کر تشدد کا نشانہ بنانے اور اسے ایک فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے جاتے دکھایا گیا ہے۔

ذرائع  ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا۔ اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے علاقے الشرایط میں ایک بارہ سالہ فلسطینی بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی