فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی پابندیوں کے خلاف نکالے گئے فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں پر قابض فوج نے وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پابندیوں کے خلاف قابض فوج کی طرف سے نکالے گئے جلوسوں پر صہیونی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ان پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیا۔
اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے کئی فلسطینی بے ہوش ہوگئے۔
ادھر غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر نکالے گئے ایک جلوس پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ادھر کفر قدوم میں بھی فلسطینی شہریوں نے قابض فوج کے خلاف ہفتہ وار احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے 14 سال سے بند شاہراہ کھولنے کے میں نعرے بازی کی۔ اسرائیلی فوج نے حسب معمول ان فلسطینیوں پر بھی وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔