فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں نے صہیونی انتظامیہ کی جانب سے مکانا مسماری کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف شدید احتجاج شروع کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں البستان کالونی میں فلسطینی شہریوں نے مقامی شہری عبدالکریم ابو اسنینہ کا مکان مسماری کے خلاف فلسطینیوں نے احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے۔
مظاہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے البستان کالونی میں گذشتہ ہفتے فلسطینی شہری عبدالکریم ابو اسنینہ کا مکان مسمار کردیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کالونی میں فلسطینیوں کے 78 مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر ان کی مسماری کی دھمکی دی گئی ہے۔
فلسطینی شہریوں نے مسمار شدہ مکان کے ملبے پربہ طور احتجاج نماز جمعہ کا اجتماع منعقد کیا۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی محکمہ اوقاف کے عہدیدار ناجح بکیرات نے خطاب کیا۔ انہوں نے بیت المقدس میں مکانات مسماری کی صہیونی پالیسی کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مکانات مسماری سے متاثرہ شہریوں کےساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیت المقدس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ مقدس اسلامی اور عرب شہر کی تاریخ، تہذیب اور ثقافت و اسلامی تشخص کو تبدیل کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔