ٹیکنالوجی کی دنیا میں راج کرنے والی دو امریکی کمپنیوں ’گوگل‘ اور ’ایپل‘ کے درمیان اسمارٹ فون کی تیاری میں مقابلہ ہے مگر دونوں میں کچھ معاہدے بھی طے کیے گئےہیں۔ انہی معاہدوں میں ’گوگل‘ سرچ انجن کو ’ایپل‘ کے تیار کردہ آئی فون اور آئی پیڈ میں مرکزی سرچ انجن کے طور پر شامل کرنا بھی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عالمی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گوگل رواں سال [2017] کو ایپل کمپنی کو تین ارب ڈالر کی خطیر رقم ادا کرے گی۔
یہ رقم اس لیے ادا کی جائے گی تاکہ ’ایپل‘ مزید ایک سال کے لیے اپنے آئی فون اور آئی پیڈ میں ’گوگل‘ سرچ انجن کو مرکزی سرچ انجن کے طور پرشامل کرے۔
اس سے قبل 2014ء اور 2016ء کے دوران گوگل کی طرف سے’ایپل‘ کو سالانہ ایک ارب ڈالر کی رقم ادا کی جاتی تھی۔ رواں سال اس رقم میں کافی اضافہ ہوا ہے۔