جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں تصادم، 2 ہلاک، متعدد زخمی

جمعہ 18-اگست-2017

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ عین الحلوہ میں جوائنٹ سیکیورٹی فورسز اور ایک منحرف گروپ کےدرمیان تصادم میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کو علی الصباح ایک اشتہاری بلال العرقوب گروپ اور جوائنٹ فورسز کےدرمیان تصادم ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ایک شخص کا تعلق بلال العرقوب گروپ سے ہے جس کی شناخت عبیدہ العرقوب کے نام سے کی گئی ہے۔ جب کہ جوابی فائرنگ میں جوائنٹ فور کا ایک اہلکار بھی جاں بحق ہوا ہے۔

لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں جوائنٹ فورسز اور شدت پسند گروپ کے درمیان ہونے والی فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت عبیدہ العرقوب کے نام سے کی گئی ہے۔

لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عین الحلوہ کیمپ میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر راکٹوں سے حملے کیے ہیں۔ آخری اطلاعات تک راکٹ حملوں کی آوازیں مسلسل سنائی دیتی رہی ہیں۔ کشیدگی کے باعث شہری اپنے گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی