جمعه 15/نوامبر/2024

پاکستانی نژاد برطانوی سے بارودی مواد ضبط کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

جمعرات 17-اگست-2017

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حکام کو سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے ’رحوبوت‘ سے ایک ریل گاڑی کی بوگی سے مشکوک دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پاکستانی نژاد برطانوی سیاح کے سامان سے مشکوک بیگ برآمد کیا گیا ہے جس میں بارو سے ملتا جلتا سامان موجود تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریل گاڑی سے برآمد ہونے والا مشکوک دھماکہ خیز مواد قبضے میں لینے کے بعد اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا وہ بارود خطرناک دھماکہ خیز مواد تھا یا نہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع دی گئی ایک پاکستانی نژاد برطانوی سیاح کے سامان میں کچھ مشکوک سامان موجود ہے۔ یہ شبہ ہوا کہ سامان میں دھماکہ خیز مواد ہے۔ پولیس نے تحقیقات کی ہیں تاہم آخری اطلاعات تک یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ آیا قبضے میں لیا گیا بارودی مواد کس نوعیت کا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی