بین الاقوامی علماء کونسل کی فلسطینی برانچ کی جانب سے حجاز مقدس فریضہ حج کی ادائی کے لیے روانہ ہونے والے فلسطینی عازمین حج میں حج کے مناسک کی ادائی کے بارے میں رہ نما کتب تقسیم کی گئیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق علماء کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عازمین حج میں فریضہ حج سے متعلق رہ نما لٹریچر کی تقسیم کا مقصد انہیں حج کے فرائض اور اس عظیم عبادت کے تقاضوں کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔
عالمی علما کونسل کے فلسطینی چیئرمین ڈاکٹر مروان ابو راس نے بتایا کہ عازمین حج میں تقسیم کی گئی کتب میں فریضہ حج کی ادائی، مناسک حج اور حج وعمرہ سے متعلق ضروری معملومات اور رہ نما اصول درج ہیں۔ اس کتابچے میں بتایا گیا ہے کہ فریضہ حج کے دوران حجاج کرام کو کون کون سے کام کرنے ہیں اور کن سے پرہیز کرنا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ علماء کونسل کی فلسطینی برانچ کی طرف عازمین حج کی رہ نمائی کے لیے چار ہزار کتب چھاپی گئی تھی۔