قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی محنت کش کوبیت المقدس میں داخلے کی کوشش کے دوران گولیاں مار کر زخمی کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہلال احمر فلسطین کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی مزدور کا تعاقب کرتے ہوئے بیت لحم اور بیت المقدس کے درمیان سرحدی باڑ کے قریب براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے نوجوان کی عمر بیس سال بتائی جاتی ہے۔ اس کی ایک ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ شہری کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے۔ اسے علاج کے لیے بیت جالا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔