ترکی کے شہر استنبول میں قائم سلطان محمد فاتح یونیورسٹی نے فلسطینی طلباء وطالبات کے لیےمفت تعلیم کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ جامعہ کی جانب سے فلسطینی طلباء کی ایک مخصوص تعداد کو داخلے سمیت دیگر تمام تعلیمی سہولیات اور ضروریات مفت فراہم کی جائیں گی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اس بات کا اعلان سلطان محمد فاتح یونیورسٹی کے وائس چانسلر موسیٰ ڈومان نے فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن سید ابو مسامح سے ملاقات کے دوران کہی۔
فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن ابو مسامح فیدار آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد مشینش اور عالمی علماء کونسل کونسل کے رکن عبدالوھاب زیدان نے حال ہی میں استنبول میں سلطان محمد فاتح یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر یونیورسٹی میں اسلام علوم کے لیے مختص کالج کے ڈین احمد طوران اور حدیث کے استاد ڈاکٹر خلیل قوتلائی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے معاہدے کے ساتھ ساتھ ترکی میں موجود فلسطینی طلباء کو تعلیم کی مفت سہولت فراہم کرنے پیش کش کی گئی۔
سلطان محمد فاتح یونیورسٹی میں فلسطینی طلباء کے داخلے کے معاملے کی فیدار تنظیم اور یونویرسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج نگرانی کریں گے۔ فیدار تنظیم کی طرف سے لائے جانے والے فلسطینی طلباء کی رجسٹریشن اور دیگر فیسز کی چھوٹ دی جائے گی۔