چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصر میں فوج کا مشاق طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

اتوار 13-اگست-2017

مصر کے شمال میں ایک مشاق فوجی طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا اور حادثے میں اس  میں سوا ہواباز ہلاک ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصرکی شمالی گورنری الدقھلیہ کے ڈائریکٹر سیکیورٹی میجر جنرل ایمن الملاح نے بتایا کہ ایک فوجی مشاق طیارہ گذشتہ روز السنبلاوین کے مقام پر کھیتوں میں گر کرتباہ ہوگیا۔

مشاق فوجی طیارے کے حادثے میں اس کو اڑانے والا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا اور حادثے میں فوت ہونے والے پائلٹ کی میت اسپتال منتقل کردی گئی۔

اخبار ’الجمہوریہ‘ کے مطابق مشاق طیارے کے حادثے کےبعد اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ اخباری رپورٹ میں ایک سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مشاق طیارہ شاوت الحربی فوجی اڈے سے اڑا جو کچھ ہی دیر بعد انجن میں خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

خیال رہے کہ سال 2016ء کے دوران مصر میں مشاق طیاروں کے دو حادثات میں چار مصری فوجی افسران ہلاک ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی