بچوں میں روانی کے ساتھ بولنے کی صلاحیت کے متاثر ہونے یا ہکلے پن کے دیگر اسباب وعوامل میں ایک وجہ بچوں کی مار پیٹ بھی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قطر میں ماہرین صحت نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بچوں میں ہکلا پن پیدا ہونے کے دیگر اسباب میں اہم سبب انہیں چھوٹی عمر میں مار پیٹ کرنا ہے۔
قطر میں الجزیرہ ڈسپنسری سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں میں آواز کا واضح نہ ہونا،بات کرتے ہوئے زبان ہکلانا، آواز کا بہت دھیما ہونا اور مشکل کے ساتھ بات کرنے کے کی ایک وجہ بچوں کی بے جا مار پیٹ بھی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو چھوٹی عمر میں مار پیٹ کرنے سے ان میں خود اعتمادی میں بھی کمی آتی ہے۔
اسی طرح بچوں میں ہکلے ہونے کی ایک وجہ بچپن میں انہیں خصوصی توجہ نہ ملنا یا والدین میں سے کسی ایک کا وفات پا جانا ہے۔
بچوں سے چیخ چیخ کر بات کرنے سے بھی ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ حتیٰ کہ ان کی قوت گویائی بھی متاثر ہوتی ہے۔
ایسے بچے جو قوت گویائی پرمکمل قدرت نہ رکھتے ہوں تو انہیں درج ذیل کام توجہ کے ساتھ کرنا چاہیئیں۔
وہ زیادہ سے زیادہ گرم پانی استعمال کریں، گرم خوراک اور پودینہ کھائیں۔ زیادہ سے زیادہ شہد کا استعمال کریں۔ اپنے آپ سے بات کرنے کی مشق کریں۔ گلے کے بیرونی حصے کا مساج کریں، اس کے نتیجے میں صوتی رگوں میں سکڑا پن ختم ہونے میں مدد ملے گی۔