اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گذشتہ روز مصر کے شہر اسکندریہ میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکندریہ میں دو ٹرینوں میں ہونے والے تصادم کے باعث شہریوں کی ہلاکت اور حادثے کےدکھ میں مصری قوم کے ساتھ ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکندریہ میں اس المناک حادثے نے پوری فلسطینی قوم کو دکھی کردیا ہے۔ حماس اور فلسطینی قوم مشکل کی اس گھڑی میں مصر کے ساتھ ہیں۔
خیال رہےکہ گذشتہ روز مصر کے شہر اسکندریہ میں دو ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے سے کم سے کم پچاس افراد ہلاک اور ایک سو بیس سےزاید زخمی ہوگئے تھے۔