جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس سے چاقوحملے کے الزام میں فلسطینی لڑکی گرفتار

ہفتہ 12-اگست-2017

اسرائیلی پولیس کے مطابق آج ہفتے کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاتون نے چاقو کے حملے میں ایک پولیس اہلکار کو زخمی کردیا۔ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فلسطینی خاتون نے مشرقی بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر سلطان سلیمان کالونی میں اسرائیلی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اہلکار کو گہرے زخم آئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے حملہ آور فلسطینی لڑکی کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ جب کہ زخمی اسرائیلی اہلکار کو ایمبولینس کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی طبی حالت کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔

واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے جائے وقوعہ کو نو گو ایریا قرار دے کر کسی غیر متعلقہ شخص کو اس طرف جانے سے روک دیاتھا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں زیراست فلسطینی لڑکی کی گرفتاری کے وقت لی گئی تصویر جاری کی گئی ہے جس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی دکھایا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی