اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک ماہ قبل حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے اہلکار کو رہا کردیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 61 سالہ حمدان تمراز کو اسرائیلی فوج نے ایک ماہ قبل غرب اردن سے غزہ داخلے کے وقت بیت حانون گذرگاہ سےحراست میں لے لیا تھا۔ ان پر کوئی الزام عاید نہیں کیا گیا۔ گذشتہ شام انہیں رہا کردیا گیا۔
خیال رہے کہ حمدان تمراز غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے ’پیس اینڈ سیکیورٹی‘ ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کرتےہیں۔
حمدان تمراز کے بیٹے خالد تمراز نے بتایا کہ ان کے والد کو گذشتہ روز جی سے رہا کرنے کے بعد غزہ کی پٹی بھیج دیا گیا ہے۔خالد نے اپنے والد کی رہائی کی مزیدتفصیل نہیں بتائی۔
حمدان تمراز بدھ کو چپے سے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔ انہوں نے اپنی رہائی کے حوالے سے ذرائع ابلاغ سے کسی قسم کی گفتگو نہیں کی۔
خیال رہے کہ ایک سال قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے ادارے ’ورلڈ ویژن‘ سے وابستہ ایک عہدیدار محمد الحلبی کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کو فنڈز فراہم کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔