چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ سے 5000 سال پرانی مٹی کی دیگ دریافت!

جمعہ 11-اگست-2017

فلسطینی ماہر آثار قدیمہ نے غزہ کی پٹی کے علاقے میں کھدائیوں کےدوران فلسطین میں برونز دور کی مٹی کی ایک دیگ دریافت کی ہے۔ 3500 سال قبل مسیح کی اس دیگ کو آج پانچ ہزار سال کا عرصہ گذر چکا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مٹی کا یہ برتن غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے تل السکن سے کھدائیوں کے دوران ملا ہے۔

وزارت سیاحت وآثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ تل السکن سے ملنے والی دیگ کنعانی دور میں شہروں میں روزہ کے استعمال کے برتنوں کا حصہ تھی اور لوگ اس میں پانی اور دیگر چیزیں محفوظ کرتے تھے۔

پانچ ہزار سال پرانی دیگ کا منہ کافی کھلا اور پیندا بہت پتلا ہے۔ اس کے وسط میں ایک جوڑ موجود ہے۔ یہ 24 سینٹی میٹر اونچی، 26 سینٹی میٹر لمبی ہے جب کہ اس کے دھڑ کا قطر 13 سینی میٹر ہے۔

اس دیگ سے ملتے جلتے برتن کنعانی دور میں بھی پائے جاتے تھے جن کی باقیات آج بھی فلسطین میں عجائب گھروں میں موجود ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی