اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقوں میں یہودی کالونیوں کے قریب بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کل جمعرات سے جاری ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجی ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی مشقوں کے لیے بڑی تعداد میں فوجی گاڑیوں اور اہلکاروں کو غرب اردن کے شمالی علاقوں میں بدھ کو بھیج دیا گیا تھا۔
یہ فوجی مشقیں کل جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے سے جاری ہیں۔
یہ فوجی مشقیں اگلے چند روز تک جاری رہیں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد فوج کی صلاحیت اور ان کی جنگی استعداد کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جنگی ہتھیاروں کے استعمال کے تجربات بھی شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق غرب اردن کے شمالی علاقوں اور وادی اردن میں بڑی تعداد میں صہیونی فوجیوں کو جنگ میں مصروف دیکھا گیا ہے۔