چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی دہشت گرد چار معصوم فلسطینی بچوں کو گاڑی تلے روند کر فرار

جمعہ 11-اگست-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک یہودی شرپسند مسجد اقصیٰ کے قریب سلوان کے مقام پر چار فلسطینی بچوں کو اپنی گاڑی تلے روند کر فرار ہوگیا۔ گاڑی کی ٹکر سے چاروں بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کار نے سلوان کے مقام پر ایک سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے مختلف واقعات میں چار بچوں کو کچلنے کر شہید کرنے کی کوشش کی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے یہودی آباد کار دانستہ طور پرگاڑی فلسطینی بچوں پر چڑھاتا رہا ہے، جس کے نتیجے میں چار بچے زخمی ہوئے۔ یہودی شرپسند فلسطینی بچوں کو کچل کر خود گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔
زخمی ہونے والے چاروں بچے اسپتال داخل کردیے گئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی