چهارشنبه 30/آوریل/2025

‘حریدیم‘ فرقے کے یہودیوں کی اسرائیلی وزیر دفاع پر سنگ باری

جمعرات 10-اگست-2017

یہودیوں کے ‘حریدیم‘ [حریدی] فرقے سے وابستہ آباد کاروں نے گذشتہ روز مغربی بیت المقدس میں ’مہ شعاریم‘ یہودی کالونی کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کے قافلے پر سنگ باری کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین ابھی یہودی کالونی کے دورے پر جا رہے تھے کہ مغربی بیت المقدس میں داخل ہونے پر حریدی یہودی فرقے کے آباد کاروں نے ان کے قافلے پر پتھراؤ کیا۔ پتھراؤ سے کئی گاڑیوں کےشیشے ٹوٹ گئے۔ اس موقع پر موجود پولیس نے سنگ باری کرنے والے یہودیوں کو کنٹرول کیا اور وزیر دفاع کے قافلے کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے انہیں یہودی کالونی تک پہنچایا۔

خیال رہے کہ حریدی یہودی فرقہ یہودیوں کے فوج میں خدمات انجام دینے کا مخالف ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے سے اس فرقے سے وابستہ آباد کار فوج اور پولیس کے خلاف مظاہرے کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے حریدی یہودی فرقے کے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کرنے کے خلاف کئی بار ریلیاں نکالیں۔ گذشتہ روز بھی انہوں نے لائبرمین پر اسی لیے غصہ نکالا کیونکہ لائبرمین حریدی قبیلے کے یہودیوں کو فوج میں بھرتی ہونے کی ترغیبات دیتے رہتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی