چهارشنبه 30/آوریل/2025

عباس ملیشیا کے ہاتھوں صحافیوں کی گرفتاری، فلسطینی سراپا احتجاج

جمعرات 10-اگست-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی جانب سے دو روز قبل پانچ صحافیوں کی گرفتاری پر فلسطین کے عوامی، سماجی اور ابلاغی حلقوں کی طرف سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن میں مرکزی پریس کلب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں صحافیوں کی گرفتاری کو آزادی اظہار رائے کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی جنگ قرار دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں صحافتی آزادیوں کو ایک طرف قابض صہیونی ریاست کی طرف سے شدید خطرات اور پابندیوں کا سامنا ہے اور دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی ایک سوچے سمجھے منصوبےکے تحت صحافی اداروں اور صحافیوں پر قدغنیں عاید کر رہی ہے۔

بیان میں عباس ملیشیا کے ہاتھوں پانچ صحافیوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طورپر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ عباس ملیشیا نے دو دن پہلے غرب اردن سے پانچ صحافیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا تھا۔ فلسطین کے مختلف شہروں میں صحافیوں، عام شہریوں اور سماجی و سیاسی کارکنوں نے صحافیوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی