چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے فلسطینی خاندان کو مکان سے محروم کر دیا

جمعرات 10-اگست-2017

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے الرملہ میں ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کرکے کئی افراد کو گھر کی چھت سے محروم کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کل بدھ کے روز صہیونی پولیس اور الرملہ میں قابض اسرائیلی بلدیہ کے اہلکاروں کی بھاری نفری نے الرباط کالونی میں واقع  محمد القرم نامی شہری کے مکان کا محاصرہ کیا۔ مکینوں کو باہر نکالا اور گھر کا سامان باہر پھینکنے کے بعد بھاری مشینوں کی مدد سے مکان کو آن کی آن میں ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔

’قدس پریس‘ کے مطابق فلسطینی شہریوں نے مکان مسماری کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی محمد القرم کا گھر مسمار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف قرار دیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی