غزہ کی پٹی میں حکام کا کہنا ہے کہ مصر نے آئندہ سوموار سے جمعرات تک غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں بارڈر کے نگراں محکمے کے ترجمان ھشام عدوان نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ مصری حکام نے انہیں اطلاع دی ہے کہ بری گذرگاہ رفح آئندہ سوموار سے جمعرات تک غزہ کے عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے لیے کھولی جائے گی۔
کل بدھ کو غزہ کے مقامی حکام نے کہا تھا کہ اس بار حج کی سعادت حاصل کرنے والے شہریوں کے پاسپورٹس کے ساتھ حج کے ویزے لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ غزہ کے عازمین حج 14 اگست سے مصر کے راستے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔