شنبه 03/می/2025

فلسطین میں چاند گرہن کے مناظر

بدھ 9-اگست-2017

سوموار کی شب فلسطین میں بھی چاند گرہن کے مناظر دیکھے گئے۔ فلسطین میں مقامی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز آٹھ بج کر 20 منٹ پر ہوا جو نو بج کر 21 منٹ تک جاری رہا۔ اس دوران چاند قریبا 25 فی صد گرہن کی لپیٹ میں تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی ماہر فلکیات ڈاکٹر سلیمان برکہ نے کہا کہ حالیہ چند گرہن اس وجہ سے ہوا کہ زمین اور چاند کےدرمیان سورج داخل ہوا۔ قبل ازیں فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ چاند گرہن کا آغاز 8:20 پر ہوگا۔ 9:20 پر یہ اپنے عروج پر ہوگا اور  جو آہستہ آہستہ 10 بج کر 20 منٹ پر ختم ہوگا۔

خیال رہے کہ چاند گرہن عموما اس وقت ہوتا ہے جب سورج اور چاند کے درمیان زمین حائل ہوجاتی ہے۔ چاند یا سورج کا جتنا حصہ ایک دوسرے کے سامنے آتا ہے، اتنے علاقے پر روشنی کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔

خیال رہے کہ سورج اور چاند کے ساتھ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے تین ارکان کا بھی تعلق ہے۔ حج، روزہ اور نمازسورج اور چاند کے طلوع وغروب ہونے کے ساتھ وابستہ ہیں۔ ان ارکان کے اوقات کا تعین بھی سورج اور چاند کےاوقات کے بدلنے کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی